Ticker

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

فجٹنگ: بے وجہ ٹانگ ہلانے کی عادت آپ کے لیے فائدہ مند بھی ہوسکتی ہے

 

اکثر آپ نے لوگوں کو بیٹھنے کے دوران بے وجہ پاؤں ہلاتے یا بے سکونی سے حرکت کرتے دیکھا ہوگا۔

جب ہم بچے تھے تو ہم میں سے بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جنھیں اساتذہ اور والدین نے کرسی پر جھولنے، اِدھر اُدھر دوڑنے، بلاوجہ پینسل سے ربڑ توڑنے یا بال پوائنٹ کی ٹِک ٹِک پر ڈانٹا نہیں ہوگا۔

اس ڈانٹ کی وجہ پڑھائی پر توجہ نہ دینا نہیں تھی۔ شاید بڑوں کو لگتا تھا کہ ایسا کرنے سے ہم دوسروں کی توجہ منفی طور پر حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔

انگریزی میں اس بلاوجہ کی حرکت کو ’فجٹنگ‘ کہتے ہیں۔ اب فجٹنگ کے حوالے سے پرانے خیالات پر نظرثانی درکار ہے کیونکہ نئی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سے ہمارا وزن برقرار رہتا ہے، تناؤ میں کمی آسکتی ہے اور ممکنہ طور پر ہماری زندگی طویل ہوسکتی ہے۔ یعنی یہ انسانوں کی بقا کے لیے مثبت رویہ ہوسکتا ہے۔بی بی سی کے پروگرام ’دی انفینیٹ منکی کیج‘ کی ایک قسط میں یونیورسٹی آف لیڈز میں کام کرنے والی نیوٹریشنسٹ جینٹ کیڈ کہتی ہیں کہ ’اگر آپ ایک جگہ ساکن رہ کر بیٹھ جائیں تو یہ آپ کے لیے کوئی اچھا نہیں۔ مگر اگر آپ بے سکونی میں مبتلا ایک ہی جگہ بیٹھے رہیں تو اس سے صحت کو درپیش خطرات کم ہوسکتے ہیں۔‘

Post a Comment

0 Comments