Ticker

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

جاوید چوہدری کے پروگرام میں سیاستدانوں کی ہاتھا پائی: اس ناخوشگوار واقعے کا ذمہ دار کون اور شو میزبان کو کیا کرنا چاہیے؟


 

پاکستان کے سوشل میڈیا پر ایک نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے پرائم ٹائم ٹاک شو ’کل تک جاوید چودھری کے ساتھ‘ کا ایک کلپ وائرل ہے، جس میں پروگرام کے مہمان آپس میں تلخ کلامی اور سخت جملوں کے تبادلے کے بعد ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکے برساتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پروگرام میں ہاتھا پائی کرنے والے یہ مہمان مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان اور پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن اور وکیل شیر افضل خان مروت ہیں۔

واضح رہے یہ پروگرام براہ راست نشر نہیں کیا گیا تھا اور دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان یہ جھگڑا بدھ کے روز ہونے والے پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران ہوا تاہم سوشل میڈیا پر اس کا کلپ وائرل ہوا۔

پروگرام کا مختصر کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جہاں اس جھگڑے کی مذمت کی تو وہیں کچھ لوگوں نے اس واقعے کی ویڈیو ٹی وی سٹوڈیو سے لیک ہونے اور ایسی صورتحال میں پروگرام اینکر کی ذمہ داری پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو کلپ میں کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس وائرل ویڈیو کلپ میں پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان اور پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن شیر افضل خان مروت اپنی اپنی سیاسی جماعت کے بیانیے پر بحث کر رہے ہیں اور اپنی اپنی سیاسی قیادت کا دفاع کر رہے ہیں۔

اس دوران بات بڑھتی ہیں اور دونوں مہمان ایک دوسرے کی سیاسی قیادت کی کردار کشی سے متعلق جملے کستے ہیں اور اسی گرما گرمی میں دونوں مہمان ذاتی نوعیت کے لفظی حملے کرنے لگتے ہیں۔

اس دوران پروگرام اینکر جاوید چودھری ایک دو مرتبہ مہمانوں کو ٹوکتے ہوئے تلخ کلامی سے روکتے ہیں۔

اسی اثنا میں پی ٹی آئی کے شیر افضل خان مروت اپنی نشست سے اٹھتے ہیں اور ساتھ بیٹھے مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان کو تھپڑ رسید کر دیتے ہیں۔ جس کے بعد دونوں مہمان دست و گریبان ہو جاتے ہیں۔

ٹاک شو

،تصویر کا ذریعہSOCIAL MEDIA

اس دوران پروگرام اینکر جاوید چودھری دونوں کو ہاتھا پائی روکنے کا کہتے ہیں اور فوراً سٹوڈیو میں موجود عملے کو اندر آ کر مہمانوں میں بیچ بچاؤ کروانے کا کہتے ہیں۔

کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروگرام اینکر بھی اپنی نشست سے اٹھ کر دونوں مہمانوں کے قریب آتے ہوئے ڈاکٹر افنان کو شیر افضل خان مروت کو چھوڑنے کا کہتے ہیں۔ جس کے بعد سٹوڈیو میں موجود ایک شخص ڈاکٹر افنان کو پکڑ کے ایک طرف لے جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کی شب ہونے والی اس ریکارڈنگ کے بعد یہ پروگرام ٹی وی پر نشر بھی کیا گیا تھا تاہم اس میں اس لڑائی والے حصے کو کاٹ دیا گیا تھا۔

تاہم یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ سینیئر صحافی و اینکر پرسن جاوید چودھری کے پروگرام میں ایسا ہوا ہو۔ اس سے قبل بھی جون 2021 میں ان کے ایک پروگرام میں اس وقت پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے لفظی تکرار کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کو تھپڑ رسید کر ڈالا تھا۔

ناخوشگوار واقعے پر لڑنے والے سیاستدانوں کا کیا ردعمل ہے؟

Post a Comment

0 Comments