ترشیلا گرونگ: نیپالی گلوکارہ جنھیں ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب سے ایک رات پہلے ملی نغمہ گانے سے روک دیا گیا
- سوواچا رؤت
- بی بی سی نیپال
پاکستان میں گذشتہ روز ایشیا کپ کا آغاز ہوا تو اس ایونٹ کی افتتاحی تقریب سے زیادہ جو چیز پاکستان میں ٹرینڈ کر رہی تھی وہ تھیں نیپالی گلوکارہ تریشلا گرونگ۔
سفید ساڑھی پہنے تریشلا گرونگ نے پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا۔
اس پرفارمنس کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والے عوامی ردعمل اور بحث کو ترشیلا نے ’غیر متوقع‘ قرار دیا ہے۔
انھوں نے بی بی سی نیپالی کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ’(پاکستان میں پرفارمنس کے بعد) ہر گزرتے منٹ کے ساتھ ان کے فالورز بڑھ رہے ہیں۔ ویڈیوز پر ردعمل اور پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ مجھے یہ سب ناقابل یقین لگتا ہے۔ میں اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔‘
ان کا خیال ہے کہ ان کی پرفارمنس پر جن لوگوں نے ردعمل دیا ان میں سے زیادہ تر پاکستانی تھے۔
ترشیلا نے بتایا کہ پاکستانی ناصرف انٹرنیٹ کی دنیا میں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی اُن کے ساتھ تصاویر لینے اور مصافحہ کرنے کے لیے پُرجوش نظر آتے ہیں۔
تاہم ملنے والی حالیہ شہرت اور پسندیدگی کا یہ سفر تریشلا گرونگ کے لیے آسان نہیں تھا بلکہ انھیں یہاں پہنچنے کے لیے مختلف الجھنوں سے گزرنا پڑا۔


0 Comments